0
Wednesday 4 Sep 2013 03:23

کراچی میں دہشتگردی میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے، رحمن ملک

کراچی میں دہشتگردی میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن صرف کراچی میں نہیں بلکہ جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں ہونا چاہئے۔ وہ وزیراعلٰی ہاﺅس میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کراچی کو ٹارگٹ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت الزام تراشی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک کو دہشت گردی سے نکالنے کیلئے حکومت کے ساتھ تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ میں اب بھی اچھے تعلقات ہیں اور دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ کراچی میں امن قائم ہو۔
خبر کا کوڈ : 298338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش