0
Friday 2 Jul 2010 13:44

سنی جماعتوں کا آج یوم سوگ کا اعلان،حملے قابل مذمت ہیں،دینی،سیاسی رہنما

سنی جماعتوں کا آج یوم سوگ کا اعلان،حملے قابل مذمت ہیں،دینی،سیاسی رہنما
 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق سیاسی،مذہبی رہنماوں نے داتا دربار کے احاطے میں ہونیوالے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر حملہ کرنیوالوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،سفاک دہشت گرد انسان نہیں درندے ہیں،جبکہ سنی جماعتوں نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ امن اور محبت بانٹنے والے عظیم صوفی بزرگوں کے مزارات بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہے،خودکش حملوں کی لہر پاکستان کی یکجہتی اور معاشی اور سیاسی استحکام کے خلاف گہری سازش ہے۔صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ اس نوعیت کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں غیرملکی ایجنٹ ملوث ہیں۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ یہ ”را“ اور ”موساد“ کی کارروائی ہے۔سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دربار پر کوئی مسلمان حملہ نہیں کر سکتا۔سید منور حسن، قاضی حسین احمد اور لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔صدر تحفظ ناموس محاذ مولانا رضا المصطفیٰ،سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی،مولانا راغب نعیمی،مفتی محمد قادری،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی،محمد ضیاءالحق نقشبندی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ داتا دربار میں ہونیولے خودکش بم دھماکے اسلام اور پاکستان پر حملہ ہیں اس طرح کے واقعات سے دیوبندی،بریلوی فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی اور بالخصوص پنجاب حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ثابت ہوئی۔گورنر سلمان تاثیر اور الطاف حسین نے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرے۔چودھری شجاعت حسین،پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا کہ داتا دربار جیسے مقدس مقام پر حملہ کرنیوالوں کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان، احسن رشید،سمیع اللہ خان،فائزہ ملک،مولانا امجد خان،عطاءمانیکا، کنونیئر عوامی محاذ خواجہ عامر رضا،سربراہ ورلڈ امن کونسل علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی،جامعہ اشرفیہ کے رہنماوں مولانا عبیداللہ،عبدالرحمن اشرفی اور دیگر نے خودکش حملوں کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی کمزور گورننس کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا یہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے۔دہشت گرد پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم نے آج 3 بجے سہ پہر جامعہ نعیمہ گڑھی شاہو میں سنی اتحاد کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے،جس میں ملک بھر کے تمام عہدےداران شرکت کریں گے،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 29834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش