QR CodeQR Code

ملک عبداللہ نے اوباما سے ایران پر مزید دباو بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

2 Jul 2010 14:44

اسلام ٹائمز: سعودی بادشاہ ملک عبداللہ نے امریکی صدر براک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اپنے دباو میں مزید اضافہ کرے۔


اسلام ٹائمز – اسرائیلی روزنامے معاریو کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ نے واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے اپنی ملاقات کے دوران ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کی حمایت کرتے ہوئے انکے زیادہ سے زیادہ بااثر ہونے پر زور دیا اور زیادہ سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ امریکی خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملاقات میں عراق، فلسطین، امن مذاکرات اور ایران کا ایٹمی پروگرام جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی لیکن دونوں فریقوں میں کوئی اتفاق نظر حاصل نہیں ہو سکا۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی بادشاہ ملک عبداللہ نے ایران کے مقابلے میں امریکی سفارتکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباو ڈالنے اور ایٹمی ٹیکنولوجی میں اسکی ترقی کو روکنے کے بہتر طریقے موجود ہیں جو واشنگٹن کو اختیار کرنے چاہئیں۔ اوباما نے بھی اپنے بقول عراق میں ایران کے کردار پر سعودی عرب کی جانب سے واضح موقف اختیار نہ کئے جانے پر ملک عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تمام اختلافات کے باوجود سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ 20 میلین ڈالر کا فوجی معاہدہ کیا جس کے تحت سعودی عرب امریکا سے چند ایف 15 جیٹ طیارے خریدے گا اور امریکا سعودی فوجی وسائل کی نگہداشت کا کام بھی انجام دے گا۔


خبر کا کوڈ: 29838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29838/ملک-عبداللہ-نے-اوباما-سے-ایران-پر-مزید-دباو-بڑھانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org