QR CodeQR Code

شام میں خانہ جنگی عالمی طاقتوں نے پیدا کی، علامہ ریاض شاہ

4 Sep 2013 18:36

اسلام ٹائمز:ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کا وفود سے گفتگو میں کہنا ہے کہ اقوام متحدہ امریکی غنڈہ گردی کا راستہ روکے، شام پر امریکی حملے کے حامی اسلامی ممالک امریکی پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت کراچی میں قیام امن کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کی مکمل حمایت کرے گی کیونکہ کراچی کی بقا دراصل ملکی بقا کی جنگ ہے، پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دینے سے کراچی میں امن قائم ہو سکتا ہے، شام میں خانہ جنگی عالمی طاقتوں نے پیدا کی، امریکہ ہمیشہ پاکستان کے لیے ناقابل اعتبار ثابت ہوا ہے، افغانستان امریکی معیشت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جسے اگلنا اور نگلنا اس کے لیے ممکن نہیں رہا،اقوام متحدہ امریکی غنڈہ گردی کا راستہ روکے، شام پر امریکی حملے کے حامی اسلامی ممالک امریکی پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے امن کا قیام ضروری ہے، خارجہ پالیسی قومی مفادات کے تابع ہونی چاہیے۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ شام پر امریکی حملے سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا، امریکہ کا جنگی جنون پوری دنیا کے لیے عذاب بن چکا ہے، مسلمان ممالک متحد ہو کر امریکی جارحیت کا راستہ روکیں، امریکہ باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 298591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/298591/شام-میں-خانہ-جنگی-عالمی-طاقتوں-نے-پیدا-کی-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org