0
Thursday 5 Sep 2013 01:00

سوئس کیسز کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی کرونگا، آصف زرداری

سوئس کیسز کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی کرونگا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ پیپلزپارٹی کو بدترین شکست ہوئی، سوئس کیسز کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، کیس کھلنے سے کیا ہوجائے گا؟، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ایوان صدر سے جانے کے بعد جو پارٹی کا حکم ہوگا وہی کریں گے، خواہش ہے کہ پرانے دوستوں اور اپنے لوگوں سے ملیں، ڈویژن اور ضلع تک جائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ 15 سال سے ورکرز سے دور رہے، 8 سال جیل میں کٹ گئے، پھر جلاوطن ہوئے، بی بی کی شہادت اور ایوان صدر کی ذمہ داریوں نے بھی کارکنوں سے دور رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ آصفہ نے ٹنڈو الہیار میں آج ووٹ رجسٹرڈ کرا دیا ہے، بلاول اور بختاور نے کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام امن، فوج اور حکومت کی ذمہ داری ہے، وہاں موجود دہشتگرد نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں جن سے 9 امن معاہدے کئے، لیکن ان کی ہر بار ڈیمانڈ بڑھتی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں یا مخصوص کلاس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد مؤخر نہیں کیا، یورپی منڈیوں تک رسائی چاہئے تو ایسا کرنا پڑے گا۔ صدر زرداری نے کہا کہ الوداعی ملاقاتیں صرف بحیثیت صدر ہو رہی ہیں، وہ نومنتخب صدر ممنون حسین کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ 5 سال موجودہ حکومت کی مدد اور تعاون جاری رکھیں گے، کوشش ہوگی کہ کوئی حکومت کو ڈی ریل نہ کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 298687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش