0
Thursday 5 Sep 2013 01:07

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 68 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 68 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے چھ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔ پاکستان کو ابتدائی طور پر چون کروڑ ڈالر ملیں گے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کیلئے تین سال کیلئے چھ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف کے اعلامئے کے مطابق ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت یہ قرضہ پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری کیلئے دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستان کو چون کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی کی رقم ہر سہ ماہی کے جائزہ اجلاس کی روشنی میں جاری کی جائے گی۔ پاکستان نے پرانے قرض کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف سے سات ارب تیس کروڑ ڈالر کے نئے پروگرام کی درخواست کی تھی مگر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے چھ ارب اڑسٹھ کروڑ کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 298688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش