QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں جگہ بنا لی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف

5 Sep 2013 05:53

اسلام ٹائمز: حساس اداروں نے بتایا کہ لشکر جھنگوی اور لیاری گینگ کا گٹھ جوڑ ہو چکا ہے جبکہ دہشت گرد گروپ جنداللہ بھی کراچی میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعظم پاکستان نواز شرییف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں جگہ بنا لی ہے. القاعدہ اورجنداللہ بھی اغوا برائے تاوان اور بڑے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 458 ٹارگٹ کلرز کا پتہ لگایا گیا ہے، جنہیں مختلف سیاسی اور فرقہ وارانہ جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کراچی میں قیام امان کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے اعلی حکام نے اپنی رپورٹس میں کئی اہم انکشافات کئے۔ اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے میں کئی کالعدم تنظیمیوں کا ہاتھ ہے جو سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق لشکر جھنگوی اور لیاری گینگ کا گٹھ جوڑ ہو چکا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے بھی کراچی میں جگہ بنالی ہے اور وہ القاعدہ کے ساتھ مل کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کر رہی ہے جبکہ جنداللہ گروپ بھی کراچی میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے۔ انٹیلی جنس حکام نے انکشاف کیا کہ 458 ایسے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگایا گیا ہے جنہیں مختلف سیاسی اور فرقہ وارانہ جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 298733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/298733/کالعدم-تحریک-طالبان-نے-کراچی-میں-جگہ-بنا-لی-ہے-وفاقی-کابینہ-کے-اجلاس-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org