QR CodeQR Code

حکومتی پالیسی سے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا، چوہدری عبدالمجید

5 Sep 2013 11:16

اسلام ٹائمز: وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیروترقی کا ایسا مکنزم تیار کر رکھا ہے جو آزاد کشمیر کو فلاحی معاشرے کی طرز پر لے آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں اور حکومتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت نے ایسی انوسٹمنٹ پالیسی مرتب کی ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے۔ آج آزاد کشمیر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں خودانحصاری کو فروغ ملے گا اور آزاد کشمیر کی معیشت خوش حالی کے کی طرف گامزن ہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیروترقی کا ایسا مکنزم تیار کر رکھا ہے جو آزاد کشمیر کو فلاحی معاشرے کی طرز پر لے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کشمیر ہائوس میں چیمبر آف کامرس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر نے ہائیڈرل جنریشن اور منرل رسورسز کو فوکس کر رکھا ہے۔ آزاد کشمیر میں ہائیڈرل جنریشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کر کے مستحکم پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہائیڈرل کے ساتھ ساتھ ہم سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت نے جو حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اس سے آزاد کشمیر بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بن جائے گا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معدنیات کے اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ جن کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے دو سال کے عرصہ میں فنانشنل ڈسلپن کو قائم رکھتے ہوئے میگاپراجیکٹ دیئے اور اگلے 3 سال میں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر میگا پراجیکٹس بھی مکمل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 298770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/298770/حکومتی-پالیسی-سے-بیرونی-سرمایہ-کاری-کو-فروغ-ملا-چوہدری-عبدالمجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org