QR CodeQR Code

ایران نے جوہری تنصیبات کی حفاظت کیلئے شام میں ریڈار نصب کر دیئے،امریکی دعویٰ

3 Jul 2010 12:06

اسلام ٹائمز:ریڈار نصب کرنے کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کیخلاف اسرائیل کے اچانک فضائی حملے کی صورت میں پیشگی خبردار ہونا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ فضائی حملے کی پیشگی اطلاع حاصل کرنے کیلئے شام میں ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران نے انتہائی حساس اور جدید ریڈار گزشتہ سال شام میں نصب کیے۔ اور اسکا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کیخلاف اسرائیل کے اچانک فضائی حملے کی صورت میں پیشگی خبردار ہونا ہے۔
اسرائیل اور امریکا پہلے ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ میں بھی شام میں ایران کی جانب سے ریڈار نصب کرنے کی رپورٹ آ چکی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے۔مگر ایران کی جانب سے شام میں مبینہ طور پر ریڈار کی تنصیب باعثِ تشویش ہے۔کیونکہ دمشق کے عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ سے تعلقات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 29897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/29897/ایران-نے-جوہری-تنصیبات-کی-حفاظت-کیلئے-شام-میں-ریڈار-نصب-کر-دیئے-امریکی-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org