0
Thursday 5 Sep 2013 20:31

پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں حجاب لازمی قرار دے دیا گیا

پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں حجاب لازمی قرار دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے لیے ’‘اسلامی حجاب‘‘ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شائستگی کا کلچر پیدا ہو۔ یونیورسٹی مدرس نور العمران کے بقول حجاب پہننا پاکستانی معاشرے کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اسلامی اقدار کی ترویج اور اپنی روایات کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نور العمران نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی مجموعی تعداد پندرہ سو ہے، جن میں سے قریب نصف خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف طالبات کے لیے ہی حجاب ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے بلکہ طلباء کے لیے بھی ایک ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء  بھی ڈھیلے ڈھالے ٹراؤزر اور لمبی شرٹس پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہی لباس پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مقبول ہے۔

خبر کا کوڈ : 299004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش