QR CodeQR Code

گلگت، ایس یو سی کے زیراہتمام سیمینار ’’دفاع وطن میرا ایمان‘‘ کل مقامی ہوٹل میں ہوگا

5 Sep 2013 21:30

اسلام ٹائمز: صوبائی ترجمان برکت علی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کو بتایا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء اور پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کے زیراہتمام 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء اور پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب بعنوان ’’دفاع وطن میرا ایمان‘‘ کے عنوان سے کل دوپہر 4 بجے گلگت شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے۔ ایس یو سی کے صوبائی ترجمان برکت علی نے نمائندہ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفگتو کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار میں شہداء کے خانوادے اور مختف سیاسی و مذہبی شخصیات اور عسکری حکام شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 299031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299031/گلگت-ایس-یو-سی-کے-زیراہتمام-سیمینار-دفاع-وطن-میرا-ایمان-کل-مقامی-ہوٹل-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org