0
Friday 6 Sep 2013 20:54

سرکاری ہسپتالوں میں 10 روپے میں علاج مفت کیا جائیگا، شوکت یوسفزئی

سرکاری ہسپتالوں میں 10 روپے میں علاج مفت کیا جائیگا، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں 10 روپے کی پرچی پر تمام علاج مفت فراہم کیا جائے، لوگوں کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی ایک خواب ہے جس کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے دوران کیا۔ 

وزیر صحت نے ہسپتال میں نئے تین وارڈز ایکسیڈنٹ ایمرجنسی، سائیکاٹری وارڈ اور میکسیلو فیشیئل وارڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ایچ ایم سی ڈاکٹر زبیر خان نے وزیر صحت کو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور وارڈز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر صحت کو ایچ ایم سی کے زیر اھتمام چلنے والے خیبر گرلز میڈیکل کالج، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، انسٹی ٹیوٹ آف آپتھا مالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈائیلاسز اور چائلڈ ہیلتھ سنٹر سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں، جبکہ مستقبل قریب میں برن سنٹر اور روبوٹیک سنٹر کے قیام سے متعلق بھی وزیر صحت کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ مریضوں کو ڈاکٹروں سے زیادہ پیرا میڈیکل سٹاف سے واسطہ رہتا ہے۔ لہذا ان اہلکاروں کی تربیت بہت ضروری ہے چنانچہ اسکے لئے ٹریننگ اور مختلف کورسز کا انعقاد کیا جائے۔ 

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے ہسپتالوں میں ایک دوستانہ ماحول نہیں ہے جسکی وجہ سے اکثر مریض علاج معالجہ کی سہولیات ملنے کے باوجود ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف سے نالاں نظر آتے ہیں۔ اس لئے سرکاری ہسپتالوں مٰیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں مریض کے لئے مفت علاج کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات کی فراہمی کے بھی مکمل سہولیات ہوں۔
خبر کا کوڈ : 299273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش