0
Friday 6 Sep 2013 18:58

پابندی کے باوجود سپاہ صحابہ کی لاہور میں جلسے کی کوشش،سینکڑوں کارکن گرفتار

پابندی کے باوجود سپاہ صحابہ کی لاہور میں جلسے کی کوشش،سینکڑوں کارکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و الجماعت(کالعدم سپاہ صحابہ) کو ناصر باغ لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی، زبردستی جلسہ کرنے پر پولیس نے سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاہور ناصر باغ میں اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ)نے آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ’’دفاع پاکستان ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی اور سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو انتظامیہ نے شاہدرہ سپاہ صحابہ کے دفتر کے سامنے ہی جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی۔

انتظامیہ کی طرف سے روکنے کے باوجود اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے کارکن ناصر باغ پہنچ گئے جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا۔ اب تک 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔کارکنوں نے ناصر باغ کے باہر ہی لوئر مال روڈ پرہی جلسہ شروع کردیاجسے پولیس نے پلٹ دیا اورسینکڑوں کا رکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سپاہ صحابہ کی قیادت نے انتظامیہ کے اس رویے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم دفاع پاکستان ریلی نکال رہے تھے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کی آڑ میں فرقہ وارانہ خطابات کرکے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کی جارہی تھی جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 299295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش