QR CodeQR Code

اردو تعلیم کے لئے اردو والوں کو خود سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، قومی اردو کونسل آف انڈیا

6 Sep 2013 22:47

اسلام ٹائمز: اردو کا فروغ اور ہندوستانی ماس میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے آصف اعظمی نے اردو کو قومی وراثت قرار دیتے ہوئے اردو رسم الخط کو ثقافت کا بے حد اہم حصہ قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اکیسویں صدی میں اردو فروغ اور امکان کے موضوع پر قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے منعقدہ سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں آج پہلے سیشن کا موضوع اردو کے فروغ میں فلم اور میڈیا کا کردار تھا، جس میں جلال حفناوی، آصف اعظمی، مشرف عالم ذوقی اور شکیل شمسی نے اپنے مقالات پیش کئے، مصر میں اردو کی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے جلال حفناوی نے مصر اور ہندوستان کے تجارتی لین دین میں اردو کو ایک مضبوط میڈیم بتایا، ساتھ ہی اردو کی کتابوں کے عربی تراجم کا حوالہ بھی دیا، اردو کا فروغ اور ہندوستانی ماس میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے آصف اعظمی نے اردو کو قومی وراثت قرار دیتے ہوئے اردو رسم الخط کو ثقافت کا بے حد اہم حصہ قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 299314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299314/اردو-تعلیم-کے-لئے-والوں-کو-خود-سنجیدہ-ہونے-کی-ضرورت-ہے-قومی-کونسل-ا-ف-انڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org