QR CodeQR Code

گجرات، تکفیری دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 شیعہ مسلمان شہید

6 Sep 2013 22:39

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق سید طیب پھل شاہ کے ڈیرہ پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 افراد کو شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گجرات کے نواحی علاقے میں سید طیب پھول شاہ کے ڈیرے پر کالعدم تنظیم کے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق سید طیب پھل شاہ کے ڈیرہ پر لوگ بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ اچانک تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سید طیب پھل شاہ اُس کے حقیقی بھائی اعجاز شاہ اُن کے بیٹوں ارجد شاہ، غلام عباس شاہ اور ملازم اعضاز اور وزیر آباد سے آئے مہمان غضنفر حسین اور علی عباس کو شہید کر دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق گجرات کے معروف شیعہ رہنما سید پھول شاہ کے گھر پر کالعدم سپاہ یزید کے کارندوں کی اندھا دھند فائرنگ، سید پھول شاہ اپنے 2 بیٹوں، 2 پوتوں اور 2 مہمانوں سمیت شہید ہو گئے۔ دہشتگردی کی اس بہیمانہ واردات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی نائب صدر سید کاظم حسین شاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا  لگتا ہے پنجاب حکومت دہشتگرد چلا رہے ہیں اور شہباز بدمعاش کی حکومت نام کی کوئی بلا دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی، پاکستان کی صورتحال ایسی انارکی کی طرف لے جائی جا رہی ہے، جس سے واپسی انتہائی مشکل ہوگی، حکمران اندھے اور بہرے بننا چھوڑ دیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 299355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299355/گجرات-تکفیری-دہشتگردوں-کی-اندھا-دھند-فائرنگ-سے-7-شیعہ-مسلمان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org