0
Saturday 7 Sep 2013 00:09

امریکہ، شام پر یک طرفہ حملہ نہیں کریگا، مسعود خان

امریکہ، شام پر یک طرفہ حملہ نہیں کریگا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر مسعود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ، شام پر یک طرفہ حملہ نہیں کرے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شام پر یک طرفہ حملے کی صرف باتیں ہیں، حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا۔ امریکا اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے پر پاکستان اور اقوام متحدہ کی پوزیشن ایک ہی ہے۔ عالمی امن اور تنازعات کے امور پر اقوام متحدہ میں چھوٹے بڑے سب ممالک کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 299360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش