0
Saturday 3 Jul 2010 17:01

ترکی میں نیا امریکی سفیر سی آئی اے کا جاسوس ہے، ترک اخبار

ترکی میں نیا امریکی سفیر سی آئی اے کا جاسوس ہے، ترک اخبار
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کے اخبار ینی چاغ نے دعوی کیا ہے کہ فرانسس جوزف ریکارڈونے جو انقرہ میں موجودہ امریکی سفیر جیمز جفری کی جگہ سنبھالیں گے سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔ اخبار کے مطابق ریکارڈونے اس سے پہلے کابل میں امریکی سفیر کے معاون رہ چکے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ فرانسس جوزف ریکارڈونے ترکی میں موجودہ امریکی سفیر بھی سی آئی اے کیلئے جاسوسی کا کام انجام دیتے رہے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ جیمز جفری کو عراق میں امریکی سفیر کے طور پر بھیجا جا رہا ہے جبکہ وہ عراق میں بھی امریکی آپریشنز میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ینی چاغ کے مطابق فرانسس جوزف ریکارڈونے 1995 میں انقرہ میں امریکی سفارتخانے میں کام کرتے رہے ہیں اور ترکی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ترکی اور امریکا کے درمیان حالیہ اختلافات کے مدنظر انقرہ میں امریکی سفیر کی تبدیلی خاص اہمیت کی حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 29937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش