QR CodeQR Code

امریکی حملے کی صورت میں روس شام کا ساتھ دے گا، ولادیمیر پیوٹن

7 Sep 2013 11:07

اسلام ٹائمز: جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں روس شام کا ساتھ دے گا۔ دوسری جانب نامعلوم ساز و سامان سے لدا روس کا ایک اور بحری جہاز شام کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے بحران پر روس اور امریکہ آمنے سامنے آگئے ہیں، روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام پر حملہ کیا تو اس کی جنگ روس کے خلاف ہوگی۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاحال شام کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جی ٹوئنٹی ممالک میں شام پر حملے کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ امریکی صدر اوباما دنیا کو شام پر حملے کے لئے ہم نوا نہیں بناسکے۔ جی ٹوئنٹی کانفرنس میں اوباما شام جنگ کے حوالے سے سوالات پر حواس باختہ نظر آئے۔ کانگریس سے حملے کی منظوری نہ ملنے کے بعد کی صورتحال پر سوال کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے کیمیائی ہتھیار پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی تک شام کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ شام پر حملے کے حوالے سے اوباما اپنی حکمت عملی کا اعلان منگل کو کریں گے۔
 ادھر روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ شام پر حملہ پورے مشرق وسطٰی کو غیر مستحکم کر دے گا۔ جی ٹوئنٹی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں روس شام کا ساتھ دے گا۔ دوسری جانب نامعلوم ساز و سامان سے لدا روس کا ایک اور بحری جہاز شام کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ شام کی پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے کے حق میں ووٹ نہ دے۔ امریکہ نے بیروت میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملے کو لبنان سے نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 299454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/299454/امریکی-حملے-کی-صورت-میں-روس-شام-کا-ساتھ-دے-گا-ولادیمیر-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org