0
Saturday 7 Sep 2013 12:43

پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گلزار چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے متنی کے قریبی علاقہ سرہ خاورہ سے فائرنگ کی۔ جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ رات تھانہ ہشتنگری میں بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 299501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش