0
Sunday 8 Sep 2013 18:33

علامہ عارف حسینی شہید پاکستان میں وحدت کی عظیم مثال تھے، اطہر عمران

علامہ عارف حسینی شہید پاکستان میں وحدت کی عظیم مثال تھے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں وحدت کے حقیقی علمبردار اور داعی تھے، جس کی واضح مثال اُن کا چار سالہ مختصر دور قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ دفاع پاکستان کنونشن سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ شہید قائد آئی ایس او پاکستان کے نوجوانوں کو بیٹوں کی حیثیت دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد پاکستان میں وحدت کی عظیم مثال تھے۔ دفاع پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اطہر عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مخصوص ٹولے کو دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنسز اُس وقت تک بے نتیجہ رہیں گی جب تک پاکستان میں ظلم کا نشانہ بننے والی ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 299871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش