0
Monday 9 Sep 2013 19:24

شاہ زیب کے اہل خانہ نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو معاف کردیا

شاہ زیب کے اہل خانہ نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو معاف کردیا
اسلام ٹائمز۔ شاہ زیب کے اہل خانہ نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت چاروں ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کرتے ہوئے عدالت سے تمام ملزمان کو رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ زیب کے والد، والدہ اور ہمشیرہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں انہوں نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے، شاہ زیب کے اہل خانہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل ملوث تمام ملزمان کو رہا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم ثابت ہونے پر شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے شریعت کورٹ قوانین میں یہ بات شامل ہے کہ اگر ورثاء ملزمان کو اللہ کے نام پر یا دیت لے کر معاف کرنا چاہیں تو معاف کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ زیب کو گزشتہ برس 25 اگست کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی میں شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 300200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش