QR CodeQR Code

شام کے مسئلے کا سفارتی حل پہلی ترجیح ہے

کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے روس کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرینگے، براک اوباما

10 Sep 2013 07:43

اسلام ٹائمز: روس نے تجویز دی ہے کہ شام امریکی حملے سے بچنے کیلئے کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے حوالے کر دے۔ دوسری طرف شام نے بھی روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام پر امریکی حملے کے حوالے سے صدر براک اوباما کے موقف میں نرمی آگئی، کہتے ہیں مسئلے کا سفارتی حل ان کی ترجیح ہے، خدشہ ہے کہ کانگریس حملے کے بارے میں ان کی تجویز کو مسترد کر دے گی۔ چھ ٹی وی چینلز کو علیحدہ علیحدہ دیئے گئے انٹرویوز میں اوباما نے کہا کہ شام پر حملے کا حتمی فیصلہ کانگریس میں ووٹنگ کے بعد ہوگا، تاہم وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کانگریس حملے کے حق میں ووٹ دے گی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے روس کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے، مسئلے کا سفارتی حل ان کی پہلی ترجیح ہے۔ روس نے تجویز دی ہے کہ شام امریکی حملے سے بچنے کے لئے کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کےحوالے کر دے۔ دوسری طرف شام نے بھی روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 300292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300292/کیمیائی-ہتھیاروں-کے-حوالے-سے-روس-کی-تجویز-پر-سنجیدگی-غور-کرینگے-براک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org