0
Tuesday 10 Sep 2013 09:54

پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف اپنائے، چوہدری عبدالمجید

پاکستانی قیادت مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف اپنائے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پاکستان کی سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر فوکس رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قیادت کے مشکور ہیں جو کشمیریوں کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ انھوں ںے کہاکہ 18 کروڑ عوام کی سپورٹ سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں اور آج تحریک آزادی اب نہیں تو کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک آزادی کے اس اہم مرحلے میں بھرپور کوشش کی جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم ہو سکے اور کشمیری عوام استصواب رائے حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل حاصل کر سکیں۔ چوہدری مجید نے کہا کہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مظفرآباد میں کشمیری مہاجرین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے کشمیریوں کی ہر سانس اور لہو کا ہر قطرہ حاضر ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی جلد کامیابی کا ضامن ہے۔

چوہدری مجید نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنایا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر سے بہنے والے دریا کشمیریوں کے لہو سے رنگیں ہیں اور کشمیریوں کا لہو یہ پیغام دے رہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ شہری آبادی کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ آزاد کشمیر کا ہر فرد جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد سے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت ساری ریاست کی ترجمان حکومت ہے۔ بیس کیمپ کی یہ حکومت کشمیری شہداء کی امانت ہے ہم شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی اور کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی منظم نسل کشی لمحہ فکریہ ہے۔ اںھوں نے کہا کہ بھارت کے قابض اور غاصب حکمراںوں کے توسیع پسندانہ عزائم نے برصغیر جنوبی ایشیاء کا امن ہائی جیک کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 300303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش