0
Sunday 4 Jul 2010 14:26

امریکہ عراق میں 10 لاکھ بیگناہ انسانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے، لیبیا

امریکہ عراق میں 10 لاکھ بیگناہ انسانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے، لیبیا
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لیبیا کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق پر امریکی جارحیت بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انجام پائی تھی کہا کہ امریکی حکومت عراق میں 10 لاکھ بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔
یہ بات لیبیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے شائع ہونے والے بیانیہ میں کہی گئی ہے۔ اسی طرح بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومتوں نے 300 مہاجرین کو بھی گرفتار کیا ہے جنہیں جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیانیہ میں گوانتانامو جیل کو امریکا کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ لیبیا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ نسل پرستی اور عدالت، آزادی اور مساوات کے حامیوں کے ساتھ تشدد کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 30031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش