QR CodeQR Code

معطل پروفیسرز کو بحال کیا جائے وگرنہ شدید احتجاج کیا جائے گا، آئی ایس او بلتستان

11 Sep 2013 02:01

اسلام ٹائمز: تنظیمی اجلاس سے خطاب میں صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن امتیاز عابدی نے کہا کہ ہم حکومت کی غلط پالیسیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ تعلیم کش پالیسیوں سے باز رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس  کا انعقاد ہوا جس میں ڈگری کالج اسکردو کے معطل کئے گئے پرنسپل اور پروفیسرز کے حوالے سے تنظیمی لائحہ عمل پر بحث کی گئی۔ ہنگامی اجلاس میں ڈویژنل صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن امتیاز عابدی نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ جلد واپس نہیں لیا تو پورے بلتستان میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی غلط پالیسیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ تعلیم کش پالیسیوں سے باز رہیں، ان کی غلط پالیسیوں کا اثر تعلیم پر نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہی بچے قوم کا مستقبل ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 300559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300559/معطل-پروفیسرز-کو-بحال-کیا-جائے-وگرنہ-شدید-احتجاج-گا-آئی-ایس-او-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org