0
Wednesday 11 Sep 2013 00:29

ملتان، صوبائی وزیر تعلیم سے مذاکرات، پی پی ایل اے کا احتجاج ختم کرنیکا اعلان

ملتان، صوبائی وزیر تعلیم سے مذاکرات، پی پی ایل اے کا احتجاج ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی پی ایل اے کے صوبائی صدر زاہد شیخ اور جنرل سیکرٹری تنویر احمد شاہ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پی پی ایل اے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ 2012 ء کے کنٹریکٹ لیکچررز کو جلد مستقل کر دیا جائیگا جبکہ پے پروٹیکشن کا مسئلہ جلد حل کرایا جائیگا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پیکج کے دو بقیہ پیکجز جن میں گریڈ 21 کے اساتذہ کی ترقی اور کالج ٹیچرز فانڈیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کئے جائینگے۔ کالجز کو یونیورسٹیز بنانے کے مسئلہ پر صوبائی وزیر نے پی پی ایل اے کے وفد کو تحفظات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 300607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش