0
Wednesday 11 Sep 2013 00:29

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی، سی آئی اے اور بھارت ملوث ہیں، مولانا اجمل قادری

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی، سی آئی اے اور بھارت ملوث ہیں، مولانا اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آصف زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دو بڑوں کے مابین باہمی معاہدہ ہے جس میں ایک دوسرے کو تحفظ دیا گیا ہے۔ افغانستان میں بدامنی اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں امریکی، سی آئی اے اور بھارت ملوث ہیں دشمن کی موجودگی میں نئے دشمن کی تلاش قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مذہبی جماعتوں جہادی تنظیموں اور پارلیمنٹ میں غیر موجود سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جانی چاہئے تھی۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی گمشدگی اغوا کی کارروائی سلمان تاثیر کے صاحبزادے کی گمشدگی جیسی ہے انتقال اقتدار کے بعد گمشدگی کا راز اب راز نہیں رہے گا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کا جانا نوشتہ دیوار ہے حامد کرزئی اور امریکہ کے چلے جانے کے بعد اقتدار بہرحال طالبان افغانستان نے ہی سنبھالنا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعینات امریکی جرنیل پوست کی کاشت ہیروئن کی تیاری اور فروخت میں ملوث ہیں آج وہ کھرب پتی بن چکے ہیں جبکہ ملاعمر کے دور میں افغانستان میں پوست کی کاشت ناممکن ہو چکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک سپریم کورٹ کے مطالبے کے باوجود نیب کے چیئرمین کے تقرری کے معاملے کو الجھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے (س) دہشت گردی کے معاملے پر غور کرنے کیلئے تمام علمائے پاکستان کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں طلب کیا ہے جس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 300610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش