0
Wednesday 11 Sep 2013 00:22

زرداری اب بھٹو کے نام میں چھپ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،ممتاز بھٹو

زرداری اب بھٹو کے نام میں چھپ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،ممتاز بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خاتمے نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ زرداری اب بھٹو کے نام میں چھپ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، انکے اپنے بچے جو آدھے بھٹو ہیں ان کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ اب تو بہت سے سوالوں کے ساتھ زرداری کو اس اہم سوال کا جواب بھی دینا پڑے گا کہ اس نے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیوں پناہ دے رکھی تھی۔ ممتاز علی بھٹو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زرداری کا یہ کہنا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو دیکھ رہے ہیں، ان کے ذہنی مریض ہونے کے تازہ ثبوت ہیں۔ وہ صدارت کے خاتمے کو جمہوریت کی فتح کہہ رہے ہیں، عام طور پر ایسے عہدے کی ابتداء کو جمہوریت کی فتح کہا جاتا ہے۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ زرداری کے پانچ سالہ صدارت کے نقارے بجانے والے یہ کیسے چھپا سکیں گے کہ اس نے اس عرصے کے دوران اتنی لوٹ مار اور تباہی کی جو ملک پر دشمن کے حملے میں بھی نہیں ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 300618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش