0
Wednesday 11 Sep 2013 01:16

بلتستان کے تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

بلتستان کے تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق کی صدارت میں محکمہ جاتی روابط کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ضلع اسکردو کے ایس پی سمیت تمام ضلعی افسران کے علاوہ تمام محکمہ جات کے سربراہوں اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جات کے مابین بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے لئے کوارڈنیشن کا یہ اجلاس نہایت اہمیت کے حامل ہوتا ہے لہٰذا افسران اس بات کا پختہ عزم کریں کہ کوآرڈنیشن کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ جات کے مابین مسائل اور محکموں کو درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے کوارڈنیشن کا اجلاس اہم فورم ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اجلاسں میں مکمل تیاری کے ساتھ اہم امور کی معلومات اور اپ ڈیٹس کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں تاکہ محکموں کے بارے میں اٹھنے والے سوالات کا فورم میں صیح جواب مل سکے۔ انہوں نے کہا محکمہ جات کے ہیڈز سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اجلاسوں میں گذشتہ اجلاس میں ان محکمہ جات کے بارے میں کئے گئے فیصلوں اور ذمہ داروں کے حوالے اپ ڈیٹس تیار کریں اور ان امور کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے بھی اجلاس میں بتائیں۔ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ جات ایل جی اینڈ آر ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے دیہی ترقی کی سکیموں کی پروگریس کے بارے میں معلوم کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ دیہی ترقی کی تمام انفرادی سکیموں کو چیک کر کے حتمی رپورٹ دیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو نائٹ شفٹ کے لئے ایک اور میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی ہدایت دی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کی طرف سے اٹھائے گئے نکتے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے دو خاکروب مہیا کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ایم ایس نے صفائی کے حوالے سے خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر کیا گیا ہے اور اس پر مزید توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی نے دیہی ترقی کے محکمے سے کہا ہے کہ وہ ہسپتال کے تعمیراتی کاموں میں مدد کریں۔ اجلاس میں ایم ایس نے کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر ہسپتال کے مختلف وارڈز کے رنگ روغن کرنے کے لئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ بی اینڈ آر کے اگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ ضلع میں بعض سکیموں کی سائیٹ سلیکشن اور بعض سکیموں پر کام شروع کیا جائے۔ اجلاس مین ڈپٹی کمشنر نے محکمہ برقیات، محکمہ واسا اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ذراعت میں ملی بھگ کیڑوں کے تدارک کے لئے علاقے روایتی طریقہ کار کو جاری رکھنے کے علاہ تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو زمینوں میں کیڑوں سے پہنچانے والے نقصانات کی رپورٹ بھی مرتب کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فارسٹ اور محکمہ امور حیوانات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر انداز میں فرائض انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے ڈائریکٹ اشتہار شائع کرنے کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے تمام محکمہ جات کو حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ اطلاعات کے ذریعے اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام افسران سے بھی کہا کہ حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں آئندہ کوئی بھی آفیسر اپنے نام سے خبریں شائع نہ کریں۔ اجلاس میں محکمہ سول سپلائی سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیل پوائنٹس پر بورڈ آویزاں کریں تاکہ عوام الناس کو سیل پوائنٹ کے بارے میں معلوم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 300630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش