0
Wednesday 11 Sep 2013 02:29

آئی ایس او کے وفد کی علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات، سالانہ مرکزی کنونشن کی دعوت

آئی ایس او کے وفد کی علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات، سالانہ مرکزی کنونشن کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انچارج محبین سید تجمل حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں بزرگ عالم دین اور الکوثر یونیورسٹی کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں آئی ایس او راولپنڈی کے ڈویژنل صدر صائب عباس اور فضل عباس شامل تھے۔ ملاقات میں آئی ایس او کے مرکزی رہنما نے علامہ شیخ محسن نجفی کو آئی ایس او پاکستان کے 42 ویں سالانہ مرکزی اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کی باقاعدہ دعوت دی۔ ملاقات کے دوران ملت تشیع اور موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے معیاری تعلیم کو ہی ملت کے تمام مسائل کا حل قرار دیا اور آئی ایس او کے جوانوں کو طلبا کے تعلیمی مسائل حل کرنے کی تلقین کی۔
خبر کا کوڈ : 300640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش