QR CodeQR Code

آئی ایس او کے وفد کی علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات، سالانہ مرکزی کنونشن کی دعوت

11 Sep 2013 02:29

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران ملت تشیع اور ملکی حالات پر گفتگو ہوئی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی وفد کی قیادت مرکزی انچارج محبین سید تجمل حسین نقوی نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انچارج محبین سید تجمل حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں بزرگ عالم دین اور الکوثر یونیورسٹی کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں آئی ایس او راولپنڈی کے ڈویژنل صدر صائب عباس اور فضل عباس شامل تھے۔ ملاقات میں آئی ایس او کے مرکزی رہنما نے علامہ شیخ محسن نجفی کو آئی ایس او پاکستان کے 42 ویں سالانہ مرکزی اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کی باقاعدہ دعوت دی۔ ملاقات کے دوران ملت تشیع اور موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے معیاری تعلیم کو ہی ملت کے تمام مسائل کا حل قرار دیا اور آئی ایس او کے جوانوں کو طلبا کے تعلیمی مسائل حل کرنے کی تلقین کی۔


خبر کا کوڈ: 300640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300640/آئی-ایس-او-کے-وفد-کی-علامہ-شیخ-محسن-نجفی-سے-ملاقات-سالانہ-مرکزی-کنونشن-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org