0
Wednesday 11 Sep 2013 03:21

فوجی کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کے بعد ہی شام کے کیمیائی ہتھیار تحویل دیئے جائینگے، ولادیمیر پیوٹن

فوجی کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کے بعد ہی شام کے کیمیائی ہتھیار تحویل دیئے جائینگے، ولادیمیر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام کیخلاف فوجی حملے کے منصوبہ کے خاتمے کی صورت میں ہی کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کی تجویز قابل عمل ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے ٹی وی چینل "رشیاٹوڈے" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کے منصوبے پر صرف اسی صورت میں ہی عمل کیا جائے گا، جب امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کرینگے۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کی تجویز صرف اسی صورت ہی قابل عمل ہوسکتی ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادی اس بات کا وعدہ کریں کہ وہ شام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام ہو یا کوئی اور ملک، اس کے لئے یہ بہت سخت ہے کہ اس کے خلاف حملے کے منصوبے کی باتیں بھی ہو رہی ہوں اور اسے یکطرفہ طور پر کہا جائے کہ وہ اپنے ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کردے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی شام کے کیمیائی ہتھیاروں بین الاقوامی برادری کے تحویل میں دینے کے موضوع پر ماہرین اور سیاستدان کے درمیان تبادلہ خیال ہوتا رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سن پیٹرز برگ میں ہونے والے جی20 اجلاس کے موقع پر ایک میٹنگ میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 300647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش