QR CodeQR Code

فوجی کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کے بعد ہی شام کے کیمیائی ہتھیار تحویل دیئے جائینگے، ولادیمیر پیوٹن

11 Sep 2013 03:21

اسلام ٹائمز: ٹی وی چینل "رشیاٹوڈے" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کرنیکی تجویز صرف اسی صورت ہی قابل عمل ہوسکتی ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادی یہ یقین دلائیں کہ وہ شام کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام کیخلاف فوجی حملے کے منصوبہ کے خاتمے کی صورت میں ہی کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کی تجویز قابل عمل ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے ٹی وی چینل "رشیاٹوڈے" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کے منصوبے پر صرف اسی صورت میں ہی عمل کیا جائے گا، جب امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کرینگے۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں دینے کی تجویز صرف اسی صورت ہی قابل عمل ہوسکتی ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادی اس بات کا وعدہ کریں کہ وہ شام کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام ہو یا کوئی اور ملک، اس کے لئے یہ بہت سخت ہے کہ اس کے خلاف حملے کے منصوبے کی باتیں بھی ہو رہی ہوں اور اسے یکطرفہ طور پر کہا جائے کہ وہ اپنے ہتھیار بین الاقوامی برادری کے حوالے کردے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی شام کے کیمیائی ہتھیاروں بین الاقوامی برادری کے تحویل میں دینے کے موضوع پر ماہرین اور سیاستدان کے درمیان تبادلہ خیال ہوتا رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سن پیٹرز برگ میں ہونے والے جی20 اجلاس کے موقع پر ایک میٹنگ میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 300647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300647/فوجی-کارروائی-نہ-کرنیکی-یقین-دہانی-کے-بعد-ہی-شام-کیمیائی-ہتھیار-تحویل-دیئے-جائینگے-ولادیمیر-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org