0
Wednesday 11 Sep 2013 10:22

آزاد کشمیر حکومت کا مظفرآباد سرینگر دوطرفہ تجارت بند کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت کا مظفرآباد سرینگر دوطرفہ تجارت بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر برگیڈیئر ر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ مظفرآباد سری نگر دو طرفہ تجارت اس وقت تک بند رہے گی جب تک بھارتی حکام تمام تر حل طلب معاملات میٹنگ میں حل نہیں کر لیتے۔ ایل او سی ٹری یونین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اعجاز احمد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے برگیڈیئر ر محمد اسماعیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ٹریول اور ٹریڈ اتھارٹی کے حکام آئے روز مختلف حیلوں بہانوں سے دو طرفہ تجارت میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتےہیں۔ بھارتی و مقبوضہ کشمیر کے حکام کی ان پالیسیوں کے پیش نظر دوطرفہ تجارت کو شدید خطرات لاحق ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہم چوبیس گھنٹے دو طرفہ تجارت کے لیے تیار ہیں جبکہ بھارت دوطرفہ تجارت کے حق میں نہیں، آئے روز آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر بھیجے جانے والے مال کو یہ کہہ کر واپس بھیجا دیا جاتا ہے کہ یہ مال آزاد کشمیر کی پیداوار نہیں بلکہ میڈ ان پاکستان ہے۔ ڈی جی ٹاٹا کا کہنا تھا کہ تجارت شروع کرنے کے دوران پاک بھارت کے اعلی حکام نے کہیں بھی نہیں کہا تھا کہ انٹرا کشمیر ٹریڈ میں بھارتی یا پاکستانی مال کی تجارت نہیں ہو گی۔ ڈی جی ٹاٹا کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بھارتی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ مظفرآباد سری نگر تجارت مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ سے میٹنگ ہو جانے کے بعد ہی از سرنو بحال ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 300666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش