0
Wednesday 11 Sep 2013 12:56

ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کشیدگی، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند

ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کشیدگی، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مقامی رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہدایت ہاشمی کی گرفتاری پر آج بروز بدھ کی صبح سے شہر میں احتجاجاَ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر کاروبار زندگی بند کرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلح افراد صبح ہوتے ہی سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بند ہو گیا جو دوکانیں صبح کھلی تھیں وہ بند ہوگئیں جبکہ اسکولوں میں چھٹی کر دی گئیں۔ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب عبداللہ کوچ پر فائرنگ سے دو مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفحانی روڈ اور جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پورے شہر میں فائرنگ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات کے باوجود پولیس اور رینجرز غائب ہیں۔ اس صورتحال پر پرائیویٹ اسکول منجمنٹ نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں وہ والدین شدید پریشان ہوگئے جن کے بچے اسکولوں کو روانہ ہو گئے تھے۔ گلستان جوہر اور ناتھ کراچی میں ایک بس سمیت میں تین گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ دو رکشوں کو بھی آگ لگائی گئی۔ لیاقت آباد، الکرم سکوائر سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے سڑکوں پر ٹائرجلائے اور مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر صبح کھلنے والی دکانیں اور پٹرول پمپ بند کرا دیئے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے بعد سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سکھر، میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار میں کشیدگی ہے۔ کاروبار بند اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ سکھر میں گھنٹہ گھر چوک پر مشتعل افرادنے دکانیں بند کرا دیں۔ میرپورخاص میں بھی ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف مختلف علاقوں میں دکانیں اور پٹرول پمپ بھی بند کرا دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 300712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش