QR CodeQR Code

برازیل کی صدر کی جاسوسی کرنے پر امریکہ پر شدید تنقید

11 Sep 2013 14:24

اسلام ٹائمز: صدر ديلما روسف کا کہنا تھا کہ يہ بات ثابت ہو جانے کے بعد کہ امريکہ نے پيٹرو براس کمپينی کی جاسوسی کی ہے يہ بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ امريکا کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد بھی محض جاسوسی کا ايک بہانہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برازیلی صدر نے جاسوسی کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق صدر ديلما روسف کا کہنا تھا کہ يہ بات ثابت ہو جانے کے بعد کہ امريکہ نے پيٹرو براس کمپينی کی جاسوسی کی ہے يہ بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ امريکا کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد بھی محض جاسوسی کا ايک بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پيٹرو براس کمپنی کے بارے ميں معلومات اکٹھا کرنے کا تعلق سيکورٹی معاملات سے نہيں تھا بلکہ امريکہ نے اقتصادی اور سياسی مقاصد کے تحت ايسا کيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پيٹرو براس کمپنی کسی بھی ملک کے لئے خطرہ شمار نہيں ہوتی اور اطلاعات کی چوری ملکوں کے درميان پائے جانے والے جمہوری تعلقات کے منافی ہے۔ برازيل کی صدر ديلما روسيف نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ملک کے دفاع کے لئے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گی۔ برازيل کے وزير خارجہ پير کے روز امريکی نيشنل سيکورٹی ايڈوائزر سوزن رائس سے ملاقات کے لئے واشنگٹن پہنچ گئے ہيں۔ برازيل کے ايک نجی ٹی وی نے بتايا ہے کہ امريکی نيشنل سيکورٹی ايجنسی کے سابق ايڈوائزر ايڈورڈ اسنوڈن کے ذريعے منظر عام پر آنے والی دستاويزات کے مطابق امريکي جاسوسی ادارے برازيل کي پيٹروگيس کمپنی پيٹرو براس کی جاسوسی کرتے رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 300754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300754/برازیل-کی-صدر-جاسوسی-کرنے-پر-امریکہ-شدید-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org