0
Wednesday 11 Sep 2013 14:30

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 65 واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 65 واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کا 65 واں یوم وفات آج بدھ کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے اہل خانہ کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق والی شخصیات اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دے رہے ہیں، پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات و سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) 11 ستمبر 1948ء کو وفات پاگئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرامز پیش کر رہے ہیں اور اخبارات و رسائل نے خصوصی مضامین شائع کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 300768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش