0
Sunday 4 Jul 2010 19:00

سانحہ داتا دربار،ٹارگٹ کلنگ اور دھشت گردی کے خلاف دینی جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس 7 جولائی کو طلب،عباس کمیلی

سانحہ داتا دربار،ٹارگٹ کلنگ اور دھشت گردی کے خلاف دینی جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس 7 جولائی کو طلب،عباس کمیلی
کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ داتا دربار کے خلاف دینی جماعتوں کی کانفرنس سات جولائی کو طلب کر لی گئی۔جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کراچی میں رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔علامہ عباس کمیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دہشت گردوں کو وفاقی وزراء کی پشت پنائی حاصل ہے۔دہشت گرد اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ ہر واقعے کے بعد کہا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے،مگر آج تک کسی دہشت گرد کو عبرت ناک سزا نہیں دی گئی۔ مفتی منیب نے مزید کہا ہے کہ ریلی نکالنا ہر جماعت کا جمہوری حق ہے،لیکن توڑ پھوڑ مسلم معاشرے کا سلیقہ نہیں۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹارگٹ کلنگز اور سانحہ داتا دربار پر سات جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی گئی ہے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشتگردوں کو بعض وفاقی وزراء کی سرپرستی حاصل ہے۔مزارات پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔یہ وہ لوگ ہیں جو جہاد کے نام پر لوگوں کوگمراہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آج تک کسی دہشتگرد کو عبرتناک سزا نہیں ملی ہے۔ انھوں نے کہاکہ داتا دربار پر حملہ لوگوں کے قلوب پر حملہ ہے۔دہشتگردی کے سیلاب سے متحد ہو کر نمٹا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مقدس مقامات کا احترام سب پر لازم ہے۔

خبر کا کوڈ : 30077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش