0
Wednesday 11 Sep 2013 18:25
باغی اور غیر ملکی جنگجو جنگی جرائم میں ملوث ہیں

شامی فورسز پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنیکا الزام ثابت نہیں ہوا، اقوام متحدہ

شامی فورسز پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنیکا الزام ثابت نہیں ہوا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی فورسز پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام اب تک ثابت نہیں ہوا ہے، شام کے باغی اور غیر ملکی جنگجو جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جنگجو، شہری علاقوں میں قتل، اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں گذشتہ ڈھائی سال سے جاری کشیدگی کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی حکام کے مطابق وزیرِ خارجہ جان کیری جمعرات کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر تشدد اور جنسی استحصال کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ان افراد کی طویل فہرست موجود ہے، جنہوں نے جنگی جرائم کئے ہیں اور ان کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جانا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی افواج نے کلسٹر بموں کا بہت استعمال کیا ہے۔ ان تفتیش کاروں کو شام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تفتیش کاروں نے عینی شاہدین کے بیانات، گواہوں اور سیٹلائیٹ تصاویر کی مدد سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ 

یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرے گا، لیکن سفارتکاری کی ناکامی کی صورت میں وہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی کو قائم رکھے گا۔ اُدھر روس نے موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں کوئی بھی ایسی قرارداد قابلِ قبول نہیں ہوگی جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی ذمہ داری شام پر ڈالی جائے۔ روس نے زور دیا ہے کہ ان کی طرف سے شامی کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کی تجویز کی حمایت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 300850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش