0
Wednesday 11 Sep 2013 23:25
شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں

وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشار الاسد

وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، خواہ وہ کیمیائی ہوں یا نیوکلیئر۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں، بشار الاسد کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب بشار الاسد سے پوچھا گیا کہ وہ دنیا میں سب سے بڑے کیمیائی ہتھیار رکھنے والوں میں شامل ہیں تو بشار الاسد کا کہنا تھا کہ یہ ایک ملٹری ایشو ہے۔ شام کی صورتحال سے متعلق سوال پر بشار الاسد نے کہا کہ یہ مذہبی جنگ نہیں، لیکن القاعدہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اسے مذہب کا نام دیتی ہے۔ روس اور ایران کی سپورٹ کے سوال پر شامی صدر نے کہا کہ بیرونی سپورٹ کبھی بھی اندرونی سپورٹ کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 300942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش