QR CodeQR Code

آج کا پاکستان شاید وہ نہیں ہے جو قائداعظم کا تھا، جاوید جبار

12 Sep 2013 01:02

اسلام ٹائمز: بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ آج وہ پاکستان ہے جس کے خدشات کا اظہار ابوالکلام آزاد نے کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جاوید جبار نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں آج میڈیا کے دور میں رہ رہے ہیں اور جو شعور میڈیا نے دیا ہے وہ اس سے قبل نہیں تھا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز کے زیراہتمام ایف ای ایس کے تعاون سے ایک روزہ گول میز کانفرنس برائے سفارشات میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر گھر تعلیم کا پہنچنا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے میڈیا نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا جس تیزی سے پھیلا ہے لیکن کسی طور پر حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جہالت کے اندھیروں سے نجات دلائے۔
 
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر جسٹس (ر) محمد زاہد اور مجھے میڈیا کے حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی اور اس ضمن میں 21مارچ کو تجاویز پر مبنی رپورٹ تیار کرکے دیدی گئی ہے جس پر شہریوں کو چاہئے کہ اپنی تجاویز دیں اور تجاویز پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا سمٹ کر گلوبل ویلج بن گئی ہے اور گلوبل ویلج میں میڈیا کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہمارے خواب ادھورے ہیں لہذا نالج بیسڈ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان شاید وہ نہیں ہے جو قائد کا تھا یہ وہ پاکستان ہے جس کے خدشات کا اظہار ابوالکلام آزاد نے کیا تھا کیا۔


خبر کا کوڈ: 300969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/300969/آج-کا-پاکستان-شاید-وہ-نہیں-ہے-جو-قائداعظم-تھا-جاوید-جبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org