QR CodeQR Code

شام میں ہونیوالا کیمیائی حملہ حکومت نے نہیں بلکہ غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں نے کیا تھا، ولادیمیر پیوٹن

12 Sep 2013 17:04

اسلام ٹائمز: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک مضمون میں روسی صدر نے لکھا ہے کہ امریکہ کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے ہونیوالے جانی نقصان سے یہ تنازع شام کی حدوں سے باہر بھی نکل سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکہ کی کوئی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ہوگی۔ اس سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر کے بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک مضمون میں روسی صدر نے لکھا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بہت ساری وجوہات موجود ہیں کہ شام میں ہونے والا موجودہ کیمیائی حملہ شامی حکومت نے نہیں بلکہ غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں نے کیا تھا۔ امریکہ کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی کنٹرول میں دینے کا روسی منصوبہ تسلیم کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر امریکہ کی کوئی کارروائی خود اقوام متحدہ کے لیے خطرناک ہوگی۔ اس سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر کے بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکہ کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں معصوم شہریوں کے ہونے والے جانی نقصان سے یہ تنازع شام کی حدوں سے باہر بھی نکل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 301134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301134/شام-میں-ہونیوالا-کیمیائی-حملہ-حکومت-نے-نہیں-بلکہ-غیر-ملکی-حمایت-یافتہ-باغیوں-کیا-تھا-ولادیمیر-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org