QR CodeQR Code

امریکی دھمکی کی وجہ سے کیمیائی ہتھیار عالمی نگرانی میں نہیں دے رہے، بشار الاسد

12 Sep 2013 22:02

اسلام ٹائمز: روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کے تدارک کے حوالے سے قائم گروپ میں شامل ہونے کیلئے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے گا، اس حوالے سے امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ جینیوا میں بات چیت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ وہ روس کے کہنے پر شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے دیں گے اور اس کا امریکی دھمکی سے کوئی تعلق نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی صدر نے روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیار صرف روس کی وجہ سے بین الاقوامی کنٹرول میں دے رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا ان کے فیصلے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کے لئے شام باقاعدہ ایک تحریری معاہدہ اقوام متحدہ میں دستخط کے لئے بھیجے گا۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ کی دھمکی کے بعد شام کے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کے تدارک کے حوالے سے قائم گروپ میں شامل ہونے کے لئے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے گا اور اس حوالے سے امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ جینیوا میں بات چیت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 301215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301215/امریکی-دھمکی-کی-وجہ-سے-کیمیائی-ہتھیار-عالمی-نگرانی-میں-نہیں-دے-رہے-بشار-الاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org