0
Friday 13 Sep 2013 00:51

ناصر شیرازی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

ناصر شیرازی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان پولیٹکل سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مصر کی جمہوری حکومت کیخلاف امریکی اقدامات اور شام کی موجودہ صورتحال سمیت عالمی ایشوز پر بات چیت کی۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم آفس آمد پر ناصر عباس شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 301250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش