QR CodeQR Code

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات

13 Sep 2013 01:21

اسلام ٹائمز:سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینے اور منصوبوں پر تعاون بڑھانے کےلئے سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سفیر کو بتایا کہ حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو نیا پروگرام ملنے کے بعد سرمایہ کاروں اور ڈونرز کا اعتماد بحال ہوا ہے، اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینے اور منصوبوں پر تعاون بڑھانے کےلئے سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 301258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301258/وزیرخزانہ-اسحاق-ڈار-سے-سعودی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org