0
Friday 13 Sep 2013 08:54

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر رہا، نئی منزل خفیہ رکھنے کا فیصلہ

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر رہا، نئی منزل خفیہ رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر عرف ملا برادر کو رہا کر دیا ہے۔ ملا برادر کی رہائی کی خبر کو سیکیورٹی کی بناء پر مکمل خفیہ رکھا گیا۔ جب کہ پاکستان نے رہائی کے بارے میں افغانستان اور امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان میں تین سال سے قید افغان طالبان کے سپریم کمانڈر اور ملا عمر کے نائب ملا برادر کو سیکیورٹی حصار میں بدھ کے روز رہا کر دیا۔ انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے بعد ملا برادر کی رہائی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، انٹیلی جنس ذرائع نے حکومت کا خبردار کیا تھا کہ رہائی کے بعد ملابرادر پر حملہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان صدر نے 27 اگست کو مری میں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ملا برادر کے ساتھ ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم سیکیورٹی اداروں نے ملا برادر کو مری منتقل کرنے کو سیکیورٹی رسک قرار دے معذرت کرلی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بات کا علم نہیں ہے کہ رہائی کے بعد طالبان رہنما کہاں گئے ہیں، تاہم ذرائع نے بتایا کہ ملابرادر کی خواہش تھی کہ وہ رہائی کے بعد عمرہ ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 301310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش