0
Friday 13 Sep 2013 17:46

ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی سیاسی جماعت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی سیاسی جماعت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان (ٹی ٹی پی) ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی پارٹی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد پارٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج اس کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر سیاست کرنا ٹھیک نہیں اس لئے جو اچھا کام کرے گا اس کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان نے حالیہ انتخابات میں ملک کے بیشتر علاقوں سے حصہ لیا تھا لیکن ان کی جماعت کہیں سے بھی کوئی ایک نشست بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
خبر کا کوڈ : 301435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش