0
Friday 13 Sep 2013 18:09

گلگت میونسپل لائبریری کے ملازمین دوسالوں سے ترقی کے منتظر

گلگت میونسپل لائبریری کے ملازمین دوسالوں سے ترقی کے منتظر
اسلام ٹائمز۔ میونسپل پبلک لائبریری گلگت کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلق درخواست 2 سالوں سے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سردمہری کا شکار ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں سخت بےچینی اور احساس محرومی پیدا ہوگئی ہے۔ 2 سال قبل امریکی کونصلیٹ اسلام آباد کے نمائندوں اور لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان نے ملکر پبلک لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مذکورہ ملازمین کو پی ڈی سی این میں ٹریننگ دی تھی جہاں ملازمین کورس مکمل کر نے کے بعد لائبریری میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن ترقیوں سے متعلق درخواست جسے سابق ڈپٹی کمشنر گلگت اسد ضامن کی سرپرستی میں لوکل گورنمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا لیکن محکمہ خزانہ نے درخواست کو سرد خانے میں ڈال دیا جس باعث لائبریری میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ملازمین میں بددلی پیدا ہو گئی ہے ملازمین نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انکا حق دلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 301451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش