QR CodeQR Code

بندوق کی زبان بولنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں

امریکہ مسلمان ممالک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

13 Sep 2013 19:58

اسلام ٹائمز: مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج مسلم ممالک سے نکل جائیں، حکومت 480 ارب کے گردشی قرضے ادا کرکے بھی لوڈشیڈنگ کم نہیں کرسکی اور قرضے پھر 80 ارب تک جا پہنچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عرب لیگ، امریکن لیگ اور او آئی سی ڈنر کلب بن چکی ہیں، شام نہیں امریکہ دہشت گرد ملک ہے، عرب لیگ کا شام پر حملے کا خرچہ اٹھانے کا اعلان قابل مذمت ہے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابی کے لیے حکومتی ثابت قدمی ضروری ہے، بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کا قتل افسوسناک ہے، قومی اداروں کی بجائے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو بیچا جائے، قوم پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کراچی میں جبری ہڑتالیں روکنے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کی جائے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو متنازع نہ بنایا جائے، بندوق کی زبان بولنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں، امریکہ مسلمان ممالک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے، غیر ملکی افواج مسلم ممالک سے نکل جائیں، حکومت 480 ارب کے گردشی قرضے ادا کرکے بھی لوڈشیڈنگ کم نہیں کرسکی اور قرضے پھر 80 ارب تک جا پہنچے ہیں، اے پی سی میں طالبانی این آر او منظور ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 301504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301504/امریکہ-مسلمان-ممالک-میں-فرقہ-واریت-کو-ہوا-دے-رہا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org