0
Friday 13 Sep 2013 23:00

گلگت، محکمہ صحت کے نرسنگ اسٹاف کو مستقل کرنے کیلئے چھان بین مکمل

گلگت، محکمہ صحت کے نرسنگ اسٹاف کو مستقل کرنے کیلئے چھان بین مکمل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے صوبہ بھر میں کام کرنے والے 1385 نرسنگ اسٹاف کو مستقل کرنے کے لئے کام چوروں کے بارے میں چھان بین مکمل کرکے رپورٹ پیش کردی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ عرصہ دراز سے صحت کے مختلف مراکز میں نرسنگ اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دینے والے 1385 ملازمین کی چھان بین کا کام مکمل کرلیا اور سفارشات اعلٰی حکام کو پیش کر دی ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھان بین تمام اضلاع میں دوسرے اضلاع کی کمیٹی کر رہی تھی، جس کا مقصد بغیر ڈیوٹی کے تنخواہیں لینے والے اسٹاف کی نشاندہی کرنا تھا، تاکہ ریگولر اسٹاف میں صرف مستحق اور ایمانداری سے خدمات انجام دینے والوں کو موقع مل سکے۔ اس بارے میں رپورٹ پیش کردی گئی ہے مگر محکمہ صحت کا سکریٹری نہ ہونے اور بار بار تبدیلی سے فیصلہ التواء کا شکار ہوگیا ہے، تاہم اس ہفتے قائمقام سیکریٹری رپورٹ کی روشنی میں 1385 کو مستقل کر دینے کے احکامات جاری کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 301553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش